ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سرسی کے یان میں نامعلوم شخص کی سڑی گلی لاش دستیاب

سرسی کے یان میں نامعلوم شخص کی سڑی گلی لاش دستیاب

Mon, 22 May 2017 19:42:45  SO Admin   S.O. News Service

سرسی 22؍مئی (ایس او نیوز)سرسی تعلقہ کے یان نامی علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی انتہائی سڑی گلی لاش دستیا ب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔گمان کیا جاتا ہے کہ کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش کو اس مقام پر پھینکا گیا ہوگا۔
معلوم ہواہے کہ دیونلّی گرام کے سرسی یان روڈ پر واقع جنگلاتی علاقے میں جب بہت ہی زیادہ بدبو پھیلی تو لوگوں نے چھان بین کی اور اس کے نتیجے میں یہ لاش سامنے آئی ہے۔جس کی اطلاع دیہی پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ پولیس سب انسپکٹر سیتا رام اور ان کے عملے نے موقع پر پہنچ کرمعائنہ کیا۔ لاش کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا گیاہے کہ تقریباً 15-20دن پہلے اس شخص کی موت واقع ہوئی ہوگی۔اور یہ بھی لگ رہا تھاجیسے لاش کو جلایا گیا ہو۔چونکہ سرسی میں یان ایک سیاحتی مقام ہے اس لئے ابھی یقین سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ لاش کسی مقامی شخص کی ہے یا پھر کسی سیاح کی ہے۔تحقیقات کے بعد ہی اس لاش کی شناخت کے بارے میں کچھ کہا جاسکے گا پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی وائی ایس پی ناگیش شیٹی اور سرکل پولیس انسپکٹر کرشنا نند نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔


Share: